Home سیاست بلوچستان میں دہشتگردی سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے، امیر جماعت اسلامی

بلوچستان میں دہشتگردی سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے، امیر جماعت اسلامی

Share
Share

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان واقعہ سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحم نے موسیٰ خیل بلوچستان میں 23 شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس لرزہ خیز انداز میں شہریوں کو قتل کیا گیا وہ سخت تکلیف دہ ہے، یہ ہمارے سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے، سندھ اورجنوبی پنجاب میں کچے کے ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے، بلوچستان اور کے پی میں دہشت گرد جب جسے چاہے نشانہ بنالیتے ہیں۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...