Home سیاست نیب میں ہونیوالی ناانصافی کی نظیر عدالتی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی،شاہد خاقان عباسی

نیب میں ہونیوالی ناانصافی کی نظیر عدالتی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی،شاہد خاقان عباسی

Share
Share

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکہناہے کہ انصاف کا تقاضا اور انصاف کہاں گیا یہ کسی کو نظر نہیں آتانیب میں ہونیوالی ناانصافی کی نظیر عدالتی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی نیب کورٹ میں پیش ہوئے جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا کام سیاست کو توڑنے اور جوڑنے کا ہے، انصاف کا تقاضا اور انصاف کہاں گیا یہ کسی کو نظر نہیں آتا، یہ بدنصیبی ہے، جو یہاں ناانصافی ہوتی ہے اس کی نظیر عدالتی تاریخ میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے ملک کو مفلوج کیا ہوا ہے، آج یہ پانچواں سال ہے کیس چل رہا ہے، بار بار عدالت آتے ہیں لیکن ہوتا کچھ بھی نہیں، 5 سال ہو گئے لیکن صرف تاریخ ملتی ہے، عدالتوں میں کیمرے لگوائے جائیں تاکہ عوام بھی دیکھیں کہ عدالتوں میں ہوتا کیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ کئی ججز کا عدالتوں سے تبادلہ ہو گیا لیکن ہمارا کیس وہیں کا وہیں ہے، نیب کا ادار صرف سیاست کی جوڑ توڑ کے لیے رکھا گیا ہے، میری اپیل ہے کہ نیب کے ادارے کو ختم کیا جائے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...