اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کے روز طلب کر لیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس بدھ کی صبح گیارہ بجے ہوگا کابینہ اجلاس میں سابق صدر عارف علوی،سابق وزیر اعظم اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی سے متعلق بھی منظوری کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔