Home سیاست چودہ سینیٹرز کی موجودگی میں الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں،بیرسٹر گوہر

چودہ سینیٹرز کی موجودگی میں الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں،بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف پرامید ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے،14 سینیٹرز کی موجودگی میں الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ میری میٹنگ ہوئی اور کاغذات لے کر جانے کی اجازت ملی ہے، پیر والے دن ہمارا ٹکٹوں والا مسئلہ ہو جائے گا، سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ وقت پر الیکشن ہوں گے، چند سینیٹرز نے قرار داد پاس کی اس کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کے اجراء کیلئے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے، تحریک انصاف پرامید ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، ٹکٹوں سے متعلق نام ابھی خفیہ ہیں ایک دو دن میں نام سامنے آجائیں گے۔

انہوں نےمزیدکہا کہ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں اور ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، ہم ملک کے ساتھ ،عوام کے ساتھ اور قانون کی بالا دستی کے ساتھ ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...