Home نیوز پاکستان سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی،پانچ خوارج واصل جہنم، تین جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی،پانچ خوارج واصل جہنم، تین جوان شہید

Share
Share

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے پاک افغانستان سرحد پر دراندازی کرنے کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کو سیکورٹی فورسز کو ناکام بنادیا۔فتنہ الخوارج کے پانچ خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا ۔جبکہ مادر وطن کے تین بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا ۔

 

18 اور 19 اگست کی درمیانی رات کو، پاکستان افغانستان سرحد پر دراندازی کرنے کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کو سیکورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں ناکام بنادیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے ان کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ اءی ایس پی ار

آئی ایس پی آر کے مطابق نتیجتاً، فتنہ الخوارج کے پانچ خوارج کو جہنم واصل کیا گیاجبکہ چار خوارج زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، مادر وطن کے تین بہادر سپوت نائیک عنایت خان (عمر: 36 سال، ضلع خیبر کے رہائشی)، لانس نائیک عمر حیات (عمر: 35 سال، ضلع مانسہرہ کے رہائشی) اور سپاہی وقار خان (عمر: 25 سال، ضلع پشاور کے رہائشی)، بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرحد پر مؤثر انتظامات کو یقینی بنائے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عبوری افغان حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور افغان سرزمین کو خوارج کے ذریعے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے واقعات کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، مشترکہ اقدامات پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ برائے...

پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر...

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگنے کافیصلہ

اسلام آباد: سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی...

وزیراعظم کی طبیعت ناساز،نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موٴخر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس...