Home سیاست مونس الہٰی کے گرد گھیرا مزید تنگ، وطن واپسی کیلئے ایف آئی اے کا انٹرپول سے رابطہ

مونس الہٰی کے گرد گھیرا مزید تنگ، وطن واپسی کیلئے ایف آئی اے کا انٹرپول سے رابطہ

Share
Share

لاہور:ایف آئی اے نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے وطن واپسی کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی کو وطن واپس لانے کے لئے کوششیں تیز کر دی گئیں، وفاقی حکومت کی جانب سے مونس الہٰی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل انٹرپول حکام سے شیئر کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق انٹرپول سے ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا، ایف آئی اے اور نگران وفاقی حکومت نے نگران پنجاب حکومت سے ڈیٹا مانگا تھا۔

نگران صوبائی حکومت نے مونس الہٰی سے متعلق تمام ڈیٹا ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ماضی میں بھی مطلوب مجرموں کی پاکستان حوالگی کی کئی مثالیں موجود ہیں۔

Share
Related Articles

پاک فضائیہ نے جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اُسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی،شہباز شریف

کامرہ:وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت کے خلاف شان دار فتح...

صدرٹرمپ کا بڑا فیصلہ،ایپل کمپنی کو بھارت میں فیکٹریاں لگانے سے روک دیا

واشنگٹن:مودی سرکار کے جنگی جنون نے بھارتی معیشت کو داؤ پر لگا...

معرکہ حق،حکومت کا کل قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور...