پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے بگڑتے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خود دہشت گردوں کو بھتہ دے رہا ہے۔
جاب فئیر تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے دور میں خیبرپختونخوا میں امن تھا، 2012 کے خیبرپختونخوا اور اب کے خیبرپختونخوا میں بہت فرق ہے، مولانا فضل الرحمان کہتے ہے کہ شام کو ڈی آئی خان میں کوئی گھر سے نہیں نکل سکتا اور ہم بھی کہتے ہیں کہ اب بدامنی بہت بڑھ گئی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو واقعے کےفوری بعد بنوں جانا چاہیے تھا، سوشل میڈیا پر وقوعہ سے متعلق فیک خبریں چلیں جس سے پریشانی بڑھ گئی تھی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہاں پر پولیس اور پاک فوج کے خلاف نعرے لگائے گئے۔