Home سیاست ریاست کے پاس آرڈرز کو”ڈیفیٹ“ دینے کے ایک سو ایک رستے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

ریاست کے پاس آرڈرز کو”ڈیفیٹ“ دینے کے ایک سو ایک رستے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ریاست کے پاس آرڈرز کو”ڈیفیٹ“ defeat دینے کے ایک سو ایک رستے ہیں۔یہ سب کچھ کرکے دنیا کو کیا دیکھا رہے ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

وکیل زینب جنجوعہ نے بتایا کہ کل عدالت نے گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا، راولپنڈی پولیس نے اسلام آباد پولیس کی معاونت سے پھر رات شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا، عدالت اسلام آباد پولیس کو نوٹس جاری کرکے توہین عدالت کی کاروائی کرے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ میں ان کے خلاف کارروائی کر سکتا ہوں جو اسلام آباد میں ہیں ، وہ عدالتی رٹ کو defeat دینا چاہتے ہیں، ریاست کے پاس آرڈرز کو defeat دینے کے ایک سو ایک رستے ہیں، یہ سب کچھ کرکے دنیا کو کیا دیکھا رہے ہیں۔

پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شیریں مزاری کے خلاف تین مقدمات درج ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ میں اٹارنی جنرل کو بلا لیتا ہوں ، اس حوالے سے مناسب آرڈر پاس کریں گے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...