Home Uncategorized یو اے ای نے افغان سفیر کی سفارتی اسناد کو قبول کرلیا

یو اے ای نے افغان سفیر کی سفارتی اسناد کو قبول کرلیا

Share
Share

دبئی:متحدہ عرب امارات چین کے بعد طالبان سفیر کو قبول کرنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طالبان کے زیر انتظام افغان وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے مولوی بدرالدین حقانی کو متحدہ عرب امارات کیلئے اپنا سفیر نامزد کیا ہے۔

مولوی بدر الدین حقانی نے اپنی اسناد متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے معاون انڈر سیکرٹری برائے پروٹوکول امور کو پیش کردی ہیں، وہ جلد ہی ایک سرکاری تقریب کے دوران متحدہ عرب امارات کے امیر کو باضابطہ طور پر اپنی اسناد پیش کریں گے۔

خیال رہے کہ طالبان کی حکومت کو کسی بھی ملک نے سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا ہے، صرف بیجنگ نے رسمی طور پر ایک سفیر کی اسناد کو قبول کیا ہے، طالبان نے پاکستان سمیت کئی ممالک میں سفیروں کو “چارج ڈی افیئرز” کے طور پر بھیجا ہے۔

اس سے قبل طالبان نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ 2022 میں کابل ہوائی اڈے پر آپریشنز چلانے کا معاہدہ کیا تھا۔

افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی جون میں ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...