Home کھیل ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کا مقام تبدیل،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئے وینیو کا اعلان کردیا

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کا مقام تبدیل،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئے وینیو کا اعلان کردیا

Share
Share

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کے حالات کی وجہ سے ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کا مقام تبدیل کردیا اور تصدیق کی کہ تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ ویمنر ٹی 20 ورلڈکپ کے میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے اور ایونٹ اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈکپ کا آغاز شیڈول کے مطابق اکتوبر سے ہوگا اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ، یو اے ای کے ساتھ مل کر میزبانی کرے گا، ورلڈکپ کے میچ 3 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک دبئی اور شارجہ کے اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے ایک بیان میں کہا کہ ’’بنگلہ دیش میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی نہ کرنا شرمناک ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) ایک یادگار تقریب کے انعقاد کا خواہش مند تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’’میں بی سی بی میں ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے بنگلہ دیش میں ایونٹ کی میزبانی کرنے کی کوشش کرنے اور اس کے قابل بنانے کے لیے تمام راستے تلاش کیے، لیکن شرکت کرنے والی متعدد ٹیموں کی حکومتوں کی جانب سے سفر نہ کرنے کی ہدایت سے ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔

آئی سی سی چیف نے کہا کہ ’بنگلادیش کے میزبانی کے حقوق برقرار رہیں گے اور ہم مستقبل قریب میں بنگلا دیش میں آئی سی سی کا عالمی ایونٹ لے جانے کے منتظر رہیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ایمریٹس کرکٹ بورڈ، بی سی بی، سری لنکا اور زمبابوے کرکٹ بورڈز کی جانب سے میزبانی کی فراخدلانہ پیش کش پر اُن کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ہم 2026 میں ان دو ممالک میں آئی سی سی کے عالمی ایونٹس دیکھنے کے منتظر ہیں۔

Share
Related Articles

ٹی 20سیریز ،آسٹریلیانے پاکستان کووائٹ واش کردیا

ہوبارٹ: ون ڈے سیریز کی فاتح پاکستان کو میزبان آسٹریلیا نے چاروں...

انٹرنیشنل کراٹے مقابلوں میں شرکت کے لئے پاکستانی دستہ روس

  لاہور:ماسکو انٹرنیشنل کراٹے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے سات رکنی...

پہلا ون ڈے،آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی

میلبرن:آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد...

پہلا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف

میلبرن: پاکستان نے میزبان آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میچ میں جیت...