پنسلوینیا:امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ اس حملے میں زخمی ہوئے، انہیں علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کرنے والا حملہ آور مارا گیا جبکہ ایک دوسرا شخص بھی ہلاک ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقدہ ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے جب ان پر فائرنگ ہوئی، گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ مجھے ایک گولی ماری گئی تھی جو میرے دائیں کان کے اوپری حصے میں لگی، جب بہت زیادہ خون بہا تب مجھے پتہ چلا کہ کیا ہوا ہے۔