Home Uncategorized کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان لفظی جنگ میں شدت آ گئی

کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان لفظی جنگ میں شدت آ گئی

Share
Share

نیو یارک :امریکا میں صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے ۔

ڈیموکریٹک کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کمزور حریف کہا گیا لیکن ٹرمپ جان لیں کہ نومبر میں ہمارے لوگوں کی طاقتور مہم کامیاب ہو گی ، ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے نائب امیدوار کی باتیں عجیب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے میرے ریکارڈ میں بدترین جھوٹ بولا، امید ہے وہ اپنی باتوں پر دوبارہ غور کریں گے۔

دوسری جانب ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں امریکا میں حالات سب کے سامنے ہیں ، لیکن چار سال میں سب ٹھیک کیا جائے گا ، مسیحی ووٹ کے لیے باہر نکلیں آپ کو دوبارہ ایسا نہیں کرنا پڑے گا، ملک کو ری پبلکز کی ضرورت ہے جو اُسے اپنی بنیادوں کی طرف لے جاسکیں۔

خیال رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی نے کئی مواقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک کی سلامتی اور جمہوریت کی بقا و فروغ کے لیے خطرہ قرار دیا ہے،ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اپنے اقتدار کے لیے ملک میں تقسیم و تفریق پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...