Home Uncategorized ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر اغوا ء ، مقدمہ درج

ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر اغوا ء ، مقدمہ درج

Share
Share

کراچی :معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال حسین شاہ کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے ڈیفنس تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساوٴتھ کراچی شیراز نذیر کے مطابق ایف ائی آر نمبر 533/23 بلال شاہ کی والدہ بی بی شہزادی بیگم کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کی گئی ہے۔

خاتون کے مطابق ان کے بیٹے بلال حسین شاہ کو 27 اگست کو کراچی کے علاقے قیوم آباد بلاک بی کی گلی نمبر 6 میں میں گھر سے نکلنے کے بعد اغوا کیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق بلال کے گھر سے نکلنے کے بعد مین روڈ پر تین مختلف گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کیا۔

مدعیہ کے مطابق اغوا کرنے والے ان کے بیٹے کی گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔

حریم شاہ کے شوہر کے اغوا کی ایف ائی ا?ر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی ہے پولیس کے مطابق اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے شوہر بلال شاہ کو کراچی سے اغوا کرلیا گیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں حریم شاہ نے کہا کہ بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے، وہ کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھا لیا۔

ٹک ٹاکر کا مزید کہنا تھا کہ اغوا کے عینی شاہدین کے مطابق کچھ افراد ڈالے میں آئے تھے اور میرے شوہر کو اٹھا کر لے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...