Home سیاست ‎توشہ خانہ کیس،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج

‎توشہ خانہ کیس،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج

Share
Share

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں بانی تحریک انصاف کی جانب سے نیب کی طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

عدالت میں دائر درخواست میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کے کال اپ نوٹس کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

توشہ خانہ تحائف بیچنے کے کیس میں نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک ہی الزام کے مقدمے میں مختلف قسم کی کارروائی نہیں ہو سکتی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے درخواست دائر کی ہے، جس میں چیئرمین نیب ، سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل عمران خان کی اہلیہ نے بھی نیب کے طلبی نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...