Home سیاست سانحہ 9 مئی،آرمی چیف نے 20 افراد کی سزا معاف کر دی، رہا کر دیا گیا

سانحہ 9 مئی،آرمی چیف نے 20 افراد کی سزا معاف کر دی، رہا کر دیا گیا

Share
Share

اسلام آباد: ملٹری کورٹس سے 9 مئی مقدمات میں ملوث سزا پانے والے 20 افراد کو سزائیں مکمل ہونے سے قبل رہا کردیا گیا۔

سپریم کورٹ کی ہدایت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر آرمی چیف نے 20 افراد کی سزا معاف کردی، یہ افراد اب تک 9 سے 10 ماہ کی سزا کاٹ چکے ہیں، ان افراد کو 6 اور 7 اپریل کو رہا کیا گیا۔

رہا ہونے والوں میں محمد ادریس، نادرخان، لال شاہ، محمد فیصل، حسن شاکر، محمد انس، عبدالجبارشامل ہیں، شہریار ذوالفقار، عبداللہ عزیز، عبدالستار، راشد علی، عمرمحمد کو بھی رہا کیا گیا۔

رہا ہونے والوں کا تعلق راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، دیر، مردان سے ہے۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...