Home Uncategorized ٹرمپ نے بھارت کی تجارتی پالیسی کو نہایت بری قرار دیدیا

ٹرمپ نے بھارت کی تجارتی پالیسی کو نہایت بری قرار دیدیا

Share
Share

واشنگٹن: ٹرمپ کو ان کے سابق دور میں جھپیاں دینا مودی کے بالکل کام نہیں آیا۔ سابق صدر نے بھارت کی تجارتی پالیسی کو نہایت بری قرار دیدیا۔

امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن کے امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں کہا کہ وہ آئندہ ہفتے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی سے اپنے سابق دور میں ہونے والی ملاقاتوں کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاندار آدمی ہیں لیکن تجارتی پالیسی کے اعتبار سے نہایت ناقص ہیں۔

امریکا کے سابق صدر اور مودی کے دوست ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی تجارتی پالیسی کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل ناقابل فہم ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چار ممالک کے کواڈ کیڈرز کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے۔

جوبائیڈن اس اجلاس کی میزبانی کریں گی اور ان کے عہدے کی میعاد ختم ہونے سے قبل یہ ان کی سربراہی میں آخری اجلاس ہوگا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...