Home سیاست سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات سماعت کے لئے مقرر

سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات سماعت کے لئے مقرر

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اور سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں جن کی سماعت بالترتیب 8 اور 9 جولائی کو ہوگی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ 8 جولائی کو فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ 9 جولائی(منگل) کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی حتمی سماعت کرے گا جہاں سنی اتحاد کونسل کے وکیل جواب الجواب دلائل دیں گے۔

الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حق دار نہیں ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل نے سپریم کورٹ سے تخلیقی تشریح کی استدعا کر رکھی ہے۔

خیال رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواستوں پر آخری سماعت میں الیکشن کمیشن کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے اور اٹارنی جنرل آف پاکستان دلائل دے رہے تھے۔

اس سے قبل سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما کنول شوزب کے وکیل سلمان اکرم راجا اور حکومتی وکیل مخدوم علی خان نے اپنے دلائل دیے تھے۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...