Home Uncategorized عالمی اسکواش کے دو بڑے کھلاڑی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

عالمی اسکواش کے دو بڑے کھلاڑی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Share
Share

 

کراچی: عالمی اسکواش کے دو بڑے کھلاڑی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ عالمی نمبر 5 کھلاڑی پال کول اور ویمن انٹرنیشنل رینکنگ میں چوتھی پوزیشن کی حامل بیلجئیم کی 28 سالہ نیلی گیلز رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے۔

پال کول دو مرتبہ برٹس اوپن اسکواش چیمپئین شپ جیتنے کے ساتھ عالمی نمبر ون کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب عالمی کھلاڑیوں کی شادی پر د نیا بھر میں خوشی کا اظہارکیا جارہا ہے،10 مرتبہ کے برٹش چیمپئین اور6 بارعالمی ٹائیٹل جیتنے والے اسکواش لیجنڈ جہانگیرخان، سابق برٹش چیمپئین قمر زمان اورسابق عالمی امیچر اسکواش چیمپئین مقصود احمد نے بھی نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...