Home Uncategorized افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی، 8 طالبان ہلاک ،16 زخمی

افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی، 8 طالبان ہلاک ،16 زخمی

Share
Share

اسلام آباد/ پشاور: پاک-افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال جارحیت پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں اہم طالبان کمانڈروں سمیت 8 طالبان ہلاک ہوگئے۔

می رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاک-افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت کی گئی اور افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کے حملوں میں سہولت کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، دہشت گردی کے حملوں کے ساتھ ساتھ اب افغان طالبان کی بین الاقوامی سرحد پر جارحیت کھل کر سامنے آرہی ہے۔

ذرائع کے مطابق 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک-افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی کی جانب سے افغان سائیڈ سے کی گئی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں دو اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں۔

Share
Related Articles

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...