Home سیاست کے پی اسمبلی میں بانی تحریک انصاف کیخلاف گندی زبان استعمال کرنے پر ہنگامہ آرائی،تلخ جملوں کا تبادلہ

کے پی اسمبلی میں بانی تحریک انصاف کیخلاف گندی زبان استعمال کرنے پر ہنگامہ آرائی،تلخ جملوں کا تبادلہ

Share
Share

 

پشاور: خیبر پختونخواکی صوبائی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف گندی زبان استعمال کرنے پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں تلخ کلامی کے بعد ایوان میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کی زیر صدارت ہوا جہاں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کے رکن اقبال وزیر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق گندی زبان کا استعمال کیا، جس پر حکومتی اراکین نے شور شرابا شروع کیا اور ان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

اقبال وزیر نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف بات کی تھی، جس پر حکومتی اراکین غصہ ہوئے اور دونوں اطراف سے اسمبلی کے فلور پر گالم گلوچ کا تبادلہ ہوا۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران شروع میں حکومتی رکن ملک لیاقت اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے رکن اقبال وزیر کے مابین تلخ کلامی ہوئی۔

صوبائی وزیر ملک لیاقت نے کہا کہ میرے لیڈر کو گالیاں دی ہیں جب تک وہ معافی نہیں مانگتے ایوان نہیں چلے گا۔

Share
Related Articles

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا،فواد چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے...

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور...

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...