Home سیاست دستاویزات کی تصدیق،وزارت خارجہ کا فیس میں اضافہ

دستاویزات کی تصدیق،وزارت خارجہ کا فیس میں اضافہ

Share
Share

اسلام آباد: وزارت خارجہ کی جانب سے قانونی کاغذات کی تصدیق دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کیلئے فیس بھی بڑھا دی، نئی فیسوں کا نرخ نامہ بھی سامنے آگیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پیر سے تعلیمی اسناد، قانونی دستاویزات، کمرشل دستاویزات کی تصدیق شروع کی جائے گی، شہری کاغذات کی تصدیق کےلیے وزارت خارجہ کے واک ان طریقہ کار سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق شہری وزارت خارجہ کے لائژن دفاتر بشمول لاہور، کراچی میں بھی کاغذات کی تصدیق کےلیے جاسکتے ہیں، دستاویزات کی تصدیق کے لیے پیشگی اپائنٹمنٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے، ساتھ ہی دستاویزات کی تصدیق کیلئے نیا نرخ نامہ بھی جاری کیا ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق نئے نرخ نامے کے مطابق ذاتی اور تعلیمی اسناد کی فی دستاویز تصدیق 3000 روپے میں ہوگی جبکہ قانونی دستاویزات 4500 اور کمرشل دستاویزات 12000 روپے میں تصدیق کی جائیں گی۔

قبل ازیں نرخ نامہ بالترتیب 500، 700 اور 3000 روپے تھا، پہلے وزارت خارجہ کی جانب سے کسی دستاویز کی تصدیق 6 ماہ کے لیے ہوتی ہے، 6 ماہ کے اندر دستاویز استعمال میں نہ لانے پر دوبارہ تصدیق کرانا پڑتی ہے۔

Share
Related Articles

سمیڈا میں عالمی معیار کی ورک فورس بھرتی کی جائے، شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ایس ایم ایز میں ورکس فورس کی...

گورنر کےپی فیصل کریم کنڈی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، بنوں حملے کے حوالے سے بریفنگ دی

اسلام آباد:گورنر خیبرپختونخو فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول...

کے پی حکومت نے مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کردیا

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کردیا...

مریم نواز نے ایم ایس میو ہسپتال کو بدانتظامی پر عہدے سے ہٹا دیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایم ایس میو ہسپتال کو بدانتظامی...