Home سیاست بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری میں ملوث نیٹ ورک سے جڑے وارڈرز ملازمین بھی تبدیل

بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری میں ملوث نیٹ ورک سے جڑے وارڈرز ملازمین بھی تبدیل

Share
Share

 

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف عمران خان کی سہولت کاری میں ملوث نیٹ ورک سے جڑے وارڈرز ملازمین بھی تبدیل کر دیے گئے۔

تبدیل کیے گئے ملازمین میں لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے اردلی اور منظور نظر جیل وارڈر بھی شامل ہیں۔ لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے اردلی محمد ظہیر اور محمد جمیل تبدیل کر دیے گئے۔

محمد ظہیر کو چوہدری پرویز الہٰی اور محمد جمیل کو شاہ محمود قریشی کے ساتھ نائٹ ڈیوٹی پر تعینات رکھا گیا تھا۔ وارڈر جمیل کو چکوال اور ظہیر کو ڈسٹرکٹ جیل گجرات بھجوا دیا گیا۔

لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے منظور نظر وارڈر یاسر ریاض اور سجاد صدیق کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ وارڈر یاسر ریاض کو پی بی اکاوٴنٹ اور سجاد صدیق کو تلاشی انچارج تعینات کیا گیا تھا۔

بانی پی ٹی ا?ئی عمران خان کی سہولت کاری پر وارڈر سجاد صدیق، یاسر ریاض، محمد ظہیر اور محمد جمیل سے پوچھ گچھ بھی کی گئی تھی۔

جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل سے تبدیل کیے گئے وارڈرز میں ابرار قیصر، محمد مدثر محبوب، محمد ا?صف، محمد شاہد اکبر، محمد شکیل اور تصور عباس بھی شامل ہیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پریزن راولپنڈی ریجن نے وارڈرز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جیل انتظامیہ کو ا?ج ہی تمام وارڈرز کو ریلیو کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے جج کا تبادلہ

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز آنے پر سینیارٹی لسٹ تبدیل، جسٹس محسن دوسرے نمبر پر چلے گئے

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے...

عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی جماعت...