Home سیاست ہم بندوق کی سیاست پر یقین نہیں، انسانی حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں،مولانا فضل الرحمان

ہم بندوق کی سیاست پر یقین نہیں، انسانی حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں،مولانا فضل الرحمان

Share
Share

مردان: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی بندوق کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، معیشت کی بحالی کا عزم رکھتے ہیں۔ہم انسانی حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا؟ پارلیمنٹ نے کیا کردار ادا کیا؟ بیورو کریسی نے کیا کیا؟ ہمارے اکابرین نے ملک کیلئے قربانیاں دیں مگر ان کی کردار کشی کی گئی، بیرونی ایجنٹ توہین رسالت کے مرتکب ہورہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے مدرسے میں جو کچھ سیکھا ہے ہم اس پر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، مدارس کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور بنیادی انسانی حقوق کی تنظیمیں سب ناکام ہوگئیں، ہماری آزادی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ ہماری سیاست معیشت بھی دباؤ میں ہے، صیہونی قوتیں جو فلسطینیوں کے ساتھ کر رہی ہیں اس نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا ہے، دنیا فلسطینیوں کی نسل کشی کا تماشہ دیکھ رہی ہے، 20 سال تک افغانستان کیلئے کچھ نہیں کیا، مدرسے کا استاد اگر شاگرد کو مارے تو انسانی حقوق کے علمبردار آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے مگر اس کا اختیار ہمارے پاس نہیں، جے یو آئی بندوق کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ہم بندوق کی سیاست پر یقین نہیں معیشت کی بحالی کا عزم رکھتے ہیں،ہم انسانی حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...