Home سیاست ہماری کسی سیاسی پارٹی سے کوئی دلچسپی نہیں،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

ہماری کسی سیاسی پارٹی سے کوئی دلچسپی نہیں،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

Share
Share

پشاور:چیف جسٹس پشاور ہائیکور نے کہا کہ ہماری کسی سیاسی پارٹی سے کوئی دلچسپی نہیں، ہم پر کوئی جو بھی الزام لگائے اس کی پرواہ نہیں ہے، یہ صرف آئین و قانون کی پاسداری کیلئے کر رہے ہیں حلفیہ کہتے ہیں کسی ایک سیاسی جماعت کیلئے ہمدردی نہیں۔

 

پشاور ہائیکورٹ میں سابق سپیکر اسد قیصر اور مجاہد خان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی، ایڈووکیٹ جنرل، عدالتی معاونین اور وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ ہائیکورٹ نے ضمانت دی اور پھر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جب جج کہیں کہ آرڈر کی خلاف ورزی ہوئی تو پھر چیف جسٹس کیا کرے گا؟ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ ضمانت ملنے کے بعد بھی گرفتاری ہوتی ہے تو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟

چیف جسٹس نے کہا کہ ہماری کسی سیاسی پارٹی سے کوئی دلچسپی نہیں، ہم کسی کو بچانے یا پھنسانے کیلئے سوالات نہیں کر رہے، ہم پر کوئی جو بھی الزام لگائے اس کی پرواہ نہیں ہے، یہ صرف آئین و قانون کی پاسداری کیلئے کر رہے ہیں۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ یہی کل کسی اور کے ساتھ ہوگا، چیف جسٹس نے کہا کہ حلفیہ کہتے ہیں کسی ایک سیاسی جماعت کیلئے ہمدردی نہیں۔

شبیر حسین گگیانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ عبوری ضمانت کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتاری کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا ہوگا، 9 مئی کے بعد قانون اور عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

بیرسٹرعامرچمکنی نے کہا کہ پولیس اگر خلاف ورزی کرے تو اس کیلئے بھی رولز میں سزا موجود ہے، اینٹی کرپشن میں خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی ہوسکتی ہے، ایک مقدمے میں گرفتاری کو دیگرمقدمات میں بھی تصور کیا جائے تو پولیس رولز کی شقیں غیر موثر ہوسکتی ہیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...