Home سیاست ہمیں ایک جنگل میں جلسہ کرنےکی اجازت دی گئی، آج جنگل میں منگل ہوگیا،علی محمد خان

ہمیں ایک جنگل میں جلسہ کرنےکی اجازت دی گئی، آج جنگل میں منگل ہوگیا،علی محمد خان

Share
Share

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہمیں ایک جنگل میں جلسہ کرنےکی اجازت دی گئی، آج جنگل میں منگل ہوگیا،اسلام آباد میں انتظامیہ کوشیلنگ کے بجائےسہولیات دینی چاہیں تھی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہزاروں لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے وقت لگتا ہے، اگرکسی کوتحریک انصاف بارےکوئی شک تھا توآج دورہوگیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک جنگل میں جلسہ کرنےکی اجازت دی گئی، آج جنگل میں منگل ہوگیا، آج کا پنڈال حد نگاہ بھرا ہوا تھا، رکاوٹوں کےباوجود آج کا جلسہ انتہائی شانداررہا۔

علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نےرکاوٹیں کھڑی کیں تاکہ لوگ کم پہنچیں، راستوں کی بندش کی وجہ سےوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امین گنڈا پورکوبھی پہنچنے وقت لگا۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...