Home sticky post 5 بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

Share
Share

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو ایمان فاطمہ سے صلح کرنے کے لیے اپنے خاندان کے شرائط بتا دیں۔
رجب بٹ کی والدہ کا ایک آڈیو میسج سوشل میڈیا پیج پر وائرل ہو رہا ہے جس میں اْنہیں اپنے بیٹے اور بہو کی صلح کے لیے شرائط بتاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
اْنہوں نے کہا کہ وہ بیوقوف لڑکی اپنا گھر برباد کر رہی ہے، اللّٰہ کی قسم اگر وہ آج واپس آجائے تو ہم اسے معاف کر دیں گے اور سب کچھ بھول جائیں گے۔
رجب بٹ کی والدہ نے کہا کہ اسے واپس آ کر اپنا گھر بچانا چاہیے، وہ کم از کم ہمیں میسج یا کال کرے، میں چاہتی ہوں کہ وہ اپنی شادی کو بچائے۔
اْنہوں نے مزید کہا کہ میں سب کچھ بھول گئی ہوں، میں صرف ان کی شادی کو بچانے کے بارے میں سوچ رہی ہوں، اگر وہ آتی ہے اور رجب اس پر غصہ بھی کرتا ہے تو میں درمیان میں آ جاوٴں گی۔
رجب بٹ کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ میں بھی ایک بیٹی کی ماں ہوں، اس لیے میں کسی کی بیٹی کا برا نہیں چاہتی۔
خیال رہے کہ رجب بٹ نے 2024ء میں ایمان فاطمہ سے شادی کی تھی جس کی تقریبات سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں اور مداحوں کی جانب سے اس جوڑی کو بہت پسند بھی کیا گیا تھا، تاہم شادی کے بعد ان دونوں کے درمیان معاملات زیادہ خوش گوار نہیں رہ سکے اور اب بات طلاق تک پہنچ گئی ہے۔

Share
Related Articles

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

افغان ہسپتال پر حملے کا پراپیگنڈا جھوٹ، کئی کلومیٹر دور دہشتگرد ٹھکانے کو نشانہ بنایا، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کی جانب سے امید ہسپتال پر حملے...

اسرائیلی فوج کا ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایرانی سیکیورٹی...

امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں جدید ریڈار طیارے تعینات کرنا شروع کردئیے

واشنگٹن:امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں جدید ریڈار طیاروں کی تعیناتی شروع کردی۔غیرملکی...