Home سیاست بی اے پی میں گیا تو کوئی مطالبہ نہیں تھا، ن لیگ میں بھی بغیر کسی شرط کے شامل ہوا ہوں،جام کمال

بی اے پی میں گیا تو کوئی مطالبہ نہیں تھا، ن لیگ میں بھی بغیر کسی شرط کے شامل ہوا ہوں،جام کمال

Share
Share

کوئٹہ:سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے واضح ہےکہ مسلم لیگ ن میں بغیر کسی شرط کے شامل ہوا ہوں، ایک مرتبہ پھر نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر شروع کریں گے۔

ن لیگ میں شمولیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ پارٹی تبدیل کرنے کے فیصلے میں وقت لگتا ہے، کافی مشاورت کے بعد ن لیگ میں شامل ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی بلوچستان کی ترقی کے سلسلے کو آگے بڑھانے میں مدد کریں، بلوچستان عوامی پارٹی کا وجود موجود ہے، بی اے پی میں ڈسپلن نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کو مشکلات کا سامنا رہا۔

جام کمال نے کہا کہ 2018ء سے 2023ء تک بی اے پی بہت سی تبدیلیاں دیکھیں، بی اے پی میں گیا تھا تو کوئی مطالبہ نہیں تھا، ن لیگ میں بھی بغیر کسی شرط کے شامل ہوا ہوں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی...

سپریم کورٹ میں کل اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں کل چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں...

تحریک انصاف کا عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچانے کے لیے مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ متوقع

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے جمعیت علمائے...

حکومت کا ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کر...