Home Uncategorized اداکاری شروع کی تو سانولی رنگت کے طعنے ملے،آمنہ الیاس

اداکاری شروع کی تو سانولی رنگت کے طعنے ملے،آمنہ الیاس

Share
Share

کراچی: اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ سانولی رنگت کی لڑکیوں کو آج بھی منفی کردار دئیے جاتے ہیں۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ اداکاری کا آغاز کیا تو مجھے سانولی رنگت کے طعنے دئیے جاتے تھے۔ ڈراموں کی شوٹنگ اور ماڈلنگ کے لیے رنگت گوری دکھانے کے لیے مختلف کریمز لگائی جاتی تھیں۔ میرے لیے سب بہت عجیب اور تکلیف دہ تھا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے گھر میں سب کی رنگت سانولی ہے اس لیے کبھی احساس نہیں ہوا تاہم جب اداکاری شروع کی تو سانولی رنگت کے طعنے ملے۔ سانولی لڑکیوں کو آج بھی منفی کردار دئیے جاتے ہیں اور انہیں سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ آمنہ الیاس اس سے قبل بھی شوبز میں سانولی رنگت کے فنکاروں اور خصوصی طور پر اداکاراؤں کے ساتھ ناروا سلوک پر بات کرتی رہی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...