Home کھیل وویمن ایشیاکپ ٹی20، پاکستان کی نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست

وویمن ایشیاکپ ٹی20، پاکستان کی نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست

Share
Share

 

دمبولا:وویمن ایشیا کپ ٹی20 ٹورنامنٹ میں میں پاکستا ن نے نیپال کو باآسانی 9 وکٹ سے مات دے دی۔

دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں پہلے نیپال وویمن نے بیٹنگ کی جس نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹ پر 108رنز اسکور کیے۔

نیپالی ٹیم کی جانب سے کبیتا جوشی 31، سیتا رانا مگر 26 اور پوجا مہاتو 25 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ نیپال کی ٹیم کی تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں جبکہ پاکستانی بولر سعدیہ اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان وویمن نے ہدف بارہویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گل فیروزہ اور منیبہ علی نے پہلی وکٹ پر 105 رنز کی شراکت کے ذریعے ٹیم کی جیت کو آسان بنایا۔

گل فیروزہ 35 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ منیبہ علی 46 اور طوبیٰ حسن ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہیں۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل پرومو جاری

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پرومو...

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...