Home سیاست ویمنز ٹی20 ورلڈکپ،قومی ٹیم کل لاہور سے دئبی روانہ ہوگی

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ،قومی ٹیم کل لاہور سے دئبی روانہ ہوگی

Share
Share

لاہور:آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کل لاہور سے دئبی روانہ ہوگی۔

قومی ٹیم میگا ایونٹ سے قبل 2 وارم اپ میچ کھیلے گی، پہلا وارم اپ میچ 28 ستمبر کو اسکاٹ لینڈ جبکہ دوسرا میچ 30 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ اے میں شامل ہے، جس میں بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا ہیں۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی، بعدازاں 6 اکتوبر روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

تیسرے میچ میں 11 اکتوبر بروز جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی، پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے گروپ کا چوتھا و آخری میچ 14 اکتوبر بروز پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

Share
Related Articles

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق...

لاہورمیں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ گینگ ریپ

لاہور: لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا...

وفاقی کابینہ اجلاس،86 فارن پائلٹس کے لائسنز میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے

اسلام آباد:وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک...