Home سیاست کارکن بلاول بھٹو کو پنجاب سے جتوا کر وزیراعظم بنائیں گے،آصف زرداری

کارکن بلاول بھٹو کو پنجاب سے جتوا کر وزیراعظم بنائیں گے،آصف زرداری

Share
Share

لاہور: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن بلاول بھٹو کو پنجاب سے جتوا کر وزیراعظم بنائیں گے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے این اے 127 لاہور میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماراسفر لمبا ہے، 40 سال سے سیاست کر رہے ہیں، آپ لوگوں نے ہمیشہ ہمیں پیاردیا، ہم ورکروں کی خواہشوں پرچلتے ہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ مجھے جیل جانے کا شوق نہیں، ورکرز کا خیال ہوتا ہے، ورکرز کا یقین ہوتا ہے کہ میں لڑوں گا جھکوں گا نہیں، جیل میں لوگ مجھ سے پوچھتے تھے آپ کیوں یہاں ہیں؟ میں انہیں کہتا تھا ہمارا سسٹم اور ہے، ان کی آنکھ میں آنکھ ملاتے ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے کوٹ لکھپت جیل میں اپنے ہاتھ سے لگائے آم کے درخت کا پھل بھی کھایا ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...