Home کھیل ورلڈکپ، افغانستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری

ورلڈکپ، افغانستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری

Share
Share

احمد آباد:بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 42 ویں میچ میں افغانستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

دونوں ٹیمیں بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جہاں افغانستان کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کررہے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کو ٹیمبا باووما لیڈ کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میگا ایونٹ میں پہلے کی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے تاہم افغانستان کو ٹاپ فور میں جگہ بنانے کیلئے ا?ج کا میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔

میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے اب تک 8، 8 میچز کھیلے ہیں، جنوبی افریقہ نے 6 میں کامیابی حاصل کی اور صرف 2 میں ناکام رہی اور پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

اسی طرح افغانستان نے بھی اپنے 8 میچز کھیل رکھے ہیں جن میں سے 4 اپنے نام کیے اور 4 میں ہی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ٹیم کے ٹوٹل 8 پوائنٹس ہیں۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...