Home کھیل ورلڈکپ، انگلینڈ کانیدرلینڈز کو جیت کیلئے 340 رنز کا ہدف

ورلڈکپ، انگلینڈ کانیدرلینڈز کو جیت کیلئے 340 رنز کا ہدف

Share
Share

پونے: بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 340رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت کے شہر پونے کے مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے اوپنر بلے باز آج بھی ٹیم کو بڑا آغاز دینے میں ناکام رہے اور جونی بیرسٹو 15 جبکہ جو روٹ 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ہیری بروک 11، کپتان جوز بٹلر 5، معین علی 4 رنز بنا کر چلتے بنے۔

میچ میں بین سٹوکس اور ڈیوڈ ملان کی ذمہ دارانہ بلے بازی نے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا، بین سٹوکس نے 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 108 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ ملان نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے بھی ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی اچھی اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ولی بھی 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈز نے3، آرین دت اور لوگن وین بیک نے 2،2 جبکہ پال وین میکرن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...