Home کھیل ورلڈ کپ،وزارت خارجہ حکام نے ٹیم بھارت بھیجے کی حمایت کر دی

ورلڈ کپ،وزارت خارجہ حکام نے ٹیم بھارت بھیجے کی حمایت کر دی

Share
Share

اسلام آباد:قومی ٹیم کا کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کا معاملہ، حکومت کی ہائی پروفائل کمیٹی نے فیصلہ سنا دیا۔وزارت خارجہ کے حکام نے ٹیم بھارت بھیجے کی حمایت کر دی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی زیر صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کی تشکیل کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت خارجہ کے حکام نے ٹیم بھارت بھیجے کی حمایت کر دی، تاہم آئی سی سی سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنے کی یقین دہانی لی جائے گی۔

اجلاس میں وزیر مملکت حناء ربانی کھر، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا ٹیم بھارت بھیجنے کی حمایت جبکہ وفاقی وزیر احسان مزاری نے اجلاس کے دوران ٹیم بھارت بھیجنے کی مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق قمر زمان کائرہ نے بھی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا مشورہ دیا جبکہ وزارت خارجہ حکام نے ٹیم بھارت بھیجنے کی بھرپور حمایت کی۔

وزارت خارجہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آئی سی سی سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کرنی چاہئے، چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف آئی سی سی کو حکومتی فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...