Home کھیل ورلڈ کپ ، نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ورلڈ کپ ، نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

Share
Share

بنگلور: بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے ۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کے شہر بنگلور کے ایم چنا سوامی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں گرین شرٹس کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ بلیک کیپس کی کمان کین ولیمسن کے ہاتھوں میں ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سپنر اسامہ میر کی جگہ فاسٹ باوٴلر حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، گزشتہ میچز میں ہماری باوٴلنگ اچھی رہی، نیوزی لینڈ کو کم سکورز تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب کیویز کی ٹیم میں کین ولیمسن کی واپسی ہوئی ہے، ٹاس کے موقع پر کیوی کپتان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسا سوچا تھا پچ اس سے مختلف لگ رہی ہے، پاکستان کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے پاکستان کے پاس آج آخری موقع ہے اور اسے آج نیوزی لینڈ کو اچھے مارجن سے ہرانا ضروری ہے۔

ورلڈ کپ کے میچز میں بھی قومی ٹیم کو بلیک کیپس پر برتری حاصل ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ورلڈ کپ میچز میں 9 بار مدمقابل آئیں، 7 میں شاہینوں نے کامیابی حاصل کی جبکہ 2 میچز میں جیت کیویز کے نام رہی۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...