Home کھیل ورلڈ کپ،سری لنکا کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

ورلڈ کپ،سری لنکا کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

Share
Share

بنگلور : بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 41 ویں میچ میں سری لنکا کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے ۔سری لنکا نے 2اوورز میں ایک وکٹ کے نقصا ن پر 7رنز بنائے ہیں ۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں بھارتی شہر بنگلور کے ایم چنا سوامی سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جہاں کیویز کی قیادت کین ولیمسن کر رہے ہیں جبکہ ا?ئی لینڈرز کی کمان کوشال مینڈس کے ہاتھوں میں ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک اپنے 8،8 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے نیوزی لینڈ 4 میچز میں فاتح اور 4 میں ناکام رہی ہے جبکہ سری لنکا اب تک صرف 2 میچز میں ہی فتح سے ہمکنار ہوئی جبکہ 6 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایونٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر بلیک کیپس 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ سری لنکا 4 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں جبکہ سپر فور کے لیے چوتھی ٹیم کا انتخاب ہونا ابھی باقی ہے۔

Share
Related Articles

پی سی بی نے مسلسل شکستوں پر نئے ہیڈکوچ کی تلاش کے لئے اشتہار دیدیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مسلسل شکستوں اور قومی ٹیم...

پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

کراچی: پی ایس ایل 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے...

ون ڈے فارمیٹ میں گیندوں سے متعلق قانون میں تبدیلی متوقع

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ فارمیٹ میں بیٹرز اور...

پی ایس ایل 10،اسلام آباد یونائیٹڈ کے 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ...