Home سیاست زمان پارک دہشت گردوں کا تربیتی ہیڈ کواٹر بنا رہاپی ٹی آئی نےہمیشہ لاشوں پر سیاست کی، عطا تارڑ

زمان پارک دہشت گردوں کا تربیتی ہیڈ کواٹر بنا رہاپی ٹی آئی نےہمیشہ لاشوں پر سیاست کی، عطا تارڑ

Share
Share

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 9 مئی کے واقعات میں سہولت کاری کا اعتراف جرم کرلیا ہے اور انہوں نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انتشار کے سرغنہ نے بالآخر آج 9 مئی کے واقعے میں سہولت کاری اور منصوبہ سازی کا اعتراف جرم کر ہی لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ تشدد اور شرپسندی کے ذریعے ریاست کو نقصان پہنچانے کے گرد گھومتی رہی ہے اور انہوں نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو 200 سے زائد فوجی تنصیبات اور جی ایچ کیو پر حملے کیے گئے، کور کمانڈر ہاﺅس کے باہر عمران نیازی کے خاندان کے لوگ موجود تھے جو حملوں کی ہدایات دیتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک دہشت گردوں کا تربیتی ہیڈ کواٹر بنا رہا جہاں پٹرول بم تیار کیے جاتے اور ریاست پر حملے کی تربیت دی جاتی رہی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی ایم ایف (عالمی مالیاتی ادارہ) کو خط لکھنے، ملک کو ڈیفالٹ کرانے، سائفر لہرانے کی سازش سے لے کر شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، انہوں نے ہر وہ کام کیا جو ملک دشمن بھی نہ کر سکے تھے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اس شرپسند، انتشاری ٹولے کے خلاف سخت کارروائی ملکی سلامتی اور قومی مفادات کا تقاضا ہے۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کااعلان افسوسناک ہے،دوبارہ غور کرے، مذاکرات نہ چھوڑے، عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

قانون سازی سوشل میڈیا کیلئے ہے، ورکنگ جرنلسٹس کو تحفظ ملے گا، عطاء تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ترامیم...

وزیراعظم کی ورلڈ بینک کی تقریب میں جرمن اور عربی زبان میں گفتگو، سب حیران رہ گئے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری...

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...