Home سیاست 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

Share
Share

اسلام آباد:احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، حکم نامہ میں کہا گیا سابق چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل لاک اپ پر اڈیالہ جیل میں ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک کریمنل کیس میں دوسری عدالت میں پیش کیا گیا۔

حکم نامہ میں کہا گیا کریمنل کیس میں سماعت جاری ہونے کی وجہ سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا، اڈیالہ جیل حکام آئندہ سماعت پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کریں گے، ریفرنس کے مفرور چار شریک ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہیں۔

حکم نامہ میں مزید کہا گیا شریک ملزمہ بشریٰ بی بی عبوری ضمانت پر ہیں، آئندہ سماعت 6 دسمبر کو کی جائے گی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...