اسلام آباد: احتساب عدالت نمبر ایک میں ناصر جاوید رانا کو جج تعینات کردیا گیا۔
ناصر جاوید رانا کی احتساب عدالت نمبر ایک میں بطور جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ناصر جاوید رانا کو 3 سال کے لیے جج تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد کو احتساب عدالت نمبر 3 میں تعینات کیا گیا ہے۔
احتساب عدالت نمبر 190 ملین پاوٴنڈ کیس زیرسماعت ہے۔ اس سے قبل جج محمد علی وڑائچ 190 ملین پاوٴنڈ کیس سن رہے تھے۔