Home Uncategorized سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک

سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک

Share
Share

ڈاکار: سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی محض 4 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد سمندر میں الٹ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ سینیگال کے دارالحکومت سے 80 کلومیٹر دور ایمبور شہر میں پیش آیا۔ کشتی میں 100 سے زائد مسافر موجود تھے۔

تارکین وطن اچھے مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی سفر کرکے اسپین کے جزیرے کینری جانا چاہتے تھے لیکن یہ کشتی محض 4 کلو میٹر کے سفر کے بعد ہی الٹ گئی۔

یہ چھوٹی کشتی جو مچھلیوں کے شکار کے لیے استعمال ہوتی تھی ممکنہ طور پر مسافروں کا بوجھ برداشت نہ کرپائی تھی۔

امدادی ٹیمیں پہنچیں تو سمندر کی سطح پر چاروں طرف لاشیں بکھری ہوئی تھیں۔

امدادی کاموں کے دوران غوطہ خوروں نے 4 افراد کو سمندر سے بحفاظت نکال لیا جب کہ 26 لاشیں ملی ہیں۔

بقیہ مسافروں کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے تاہم ان کے زندہ ملنے کی امیدیں معدوم ہوتی جا رہی ہیں۔

ریسکیو ٹیم کے سربراہ کے بقول موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن بار بار معطل کرنا پڑ رہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...