Home کھیل قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ مورنی مورکل پی سی بی سے علیحدہ ہو گئے

قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ مورنی مورکل پی سی بی سے علیحدہ ہو گئے

Share
Share

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مورنی مورکل نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) سے راہیں جدا کر لیں۔

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے مورکل کا پی سی بی کے ساتھ ورلڈکپ تک ذمہ داریاں سنبھالنے کا معاہدہ تھا جس میں اب توسیع نہیں کی جارہی جبکہ مورکل بھی مزید کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، مورکل نے اس بارے میں باقاعدہ طورپر پی سی بی کو آگاہ بھی کردیا۔

پی سی بی نے مورنی مورکل کے ساتھ معاہدے کا باقاعدہ اعلان 17 جون کو کیا تھا تاہم انہوں نے آئی پی ایل سمیت دوسری مصروفیات کی وجہ سے تاخیر سے قومی ٹیم کو جوائن کیا تھا۔

مورکل کی موجودگی میں پاکستانی باؤلرز کی پرفارمنس کا گراف توقعات کے مطابق اچھا نہیں ہو سکا۔

ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی ٹیم کا اگلا چیلنج آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز ہے، دورہ آسٹریلیا کے لیے عمرگل کو باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...