Home نیوز پاکستان سیکورٹی فورسز کی بڈھ بیر میں کارروائی ، چار دہشتگرد ہلاک

سیکورٹی فورسز کی بڈھ بیر میں کارروائی ، چار دہشتگرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی :سیکورٹی فورسز کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بڈھ بیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار دہشتگرد مارے گئے جبکہ ڈی آئی خان میں کارروائی میں پاک فوج کاایک جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بڈھ بیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیافورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے مارے گئے دہشتگردوں میں کمانڈر سمیع اللہ عرف شینائے، دہشت گرد کمانڈر سلمان احمد، دہشت گرد عمران محمد اور دہشت گرد حضرت عمر عرف خالد شامل ہیں تمام دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیاگیا۔دہشتگرد علاقے میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف دوسرا آپریشن ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کیا گیا دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد اعجاز خان نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

Share
Related Articles

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سلطنتِ عمان...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے،صدر،وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار...

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...