Home سیاست مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی گرفتاری روکنے کے حکم میں توسیع

مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی گرفتاری روکنے کے حکم میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں درج مقدمات میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی گرفتاری روکنے کے حکم میں توسیع کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق وزیر مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف مختلف شہروں میں درج مقدمات کی درخواستوں پر سماعت کی۔

پشاور میں مریم اورنگزیب اور پی ٹی وی ملازمین کے خلاف درج مقدمے کے مدعی نے عدالت میں پیش ہو کر مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کا بیان دے دیا۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ جاوید لطیف کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن لاہور کے مقدمے میں چالان جمع کرایا جا چکا ہے۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ پشاور میں مریم اورنگزیب کے خلاف درج مقدمہ ایف آئی اے کو منتقل ہو چکا ہے جس پر ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے متعلقہ مقدمے کی انکوائری کو بند کر دیا گیا ہے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواستوں پر سماعت جنوری 2024ء تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...