Home سیاست گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہو گی ، اویس لغاری

گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہو گی ، اویس لغاری

Share
Share

اسلام آباد:چھوٹی عید پر عوام کے لئے بڑی عیدی ،وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری کا کہناہے کہ گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہو گی وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت ہے کہ عوام کو دباوٴ سے بچایا جائے اور ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری نے کہا کہ اپریل کے بجلی کے بلوں میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی ہوئی۔یہ مجموعی کمی ڈالر کے لحاظ سے سہہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس کی وجہ سے ہوئی ہے۔رواں ماہ کے بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7 روپے 6 پیسہ فی یونٹ سے کم ہو کر 4 روپے 92 پیسے مقرر ہوئی جس سے ایندھن کی قیمت میں 2 روپے 14 پیسے کی کمی ہوئی۔

سردار اویس لغاری نے مزید کہاکہ پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 4 روپے 43 پیسے تھی وہ کم ہوکر 2 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے جس سے بجلی کے بلوں میں ایک روپیہ 68 پیسے کی کمی ہوئی۔فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہو گی۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت ہے کہ عوام کو دباوٴ سے بچایا جائے اور ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔نیپرا ہر سال کے آغاز میں پورے سال کے ‘ریفرنس ٹیرف’ کا تعین کرتی ہے۔

وزیر توانائی نے مزید کہا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) ایک ماہ میں بجلی کی پیداوار پر آنے والی لاگت کا تعین کرتی ہے۔ نیپرا کی مقررہ قیمت کے مقابلے میں ایندھن کی قیمت میں کمی پر صارفین کے لئے قیمت میں کمی آتی ہے، ۔ نیپرا ٹیرف سے قیمت زائد ہونے پر ایندھن کی اصل قیمت اور ایندھن کی مقررہ قیمت کے درمیان فرق کی رقم وصول کی جاتی ہے۔اس فرق کو وصول نہ کرنے سے ملکی خسارے میں اضافہ ہوتا ہے۔نیپرا ہر ماہ کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا تعین کرتی ہے۔

Share
Related Articles

وزیرآباد حملہ کیس، حماد اظہر، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری

گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیرآباد حملہ کیس میں عدم...

جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا، وہ دن پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہوگا، بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے بیان...

توشہ خانہ 2 کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلیے درخواست سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے توشہ خانہ...

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...