Home نیوز پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم، مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر کرنے کا اعلان

فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم، مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر کرنے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، کامیاب مذاکرات کے بعد فلور ملزم نے کئی دن سے جاری ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومتی وزراء کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ایف بی آر کے حکام بھی شریک تھے۔ ملاقات میں مذاکرات ہوئے جس میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

وزیر اعظم نے فلور ملز کے ساتھ مذاکرات کا ٹاسک وفاقی وزیر احد چیمہ کو سونپا تھا، ملاقات میں وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک بھی شریک ہوئے۔

حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن نے کئی روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

مذاکرات میں وفاقی حکومت نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے موقف کو جزوی طور پر تسلیم کرلیا، جس کے بعد ملک گیر ہڑتال 22 جولائی تک موخر کردی گئی۔

وفاقی وزراء اور ایف بی اآر حکام پر مشتمل کمیٹی سوموار اور جمعرات کو بھی میٹنگ کرے گی، فلور ملز ایسوسی ایشن بھی چاروں صوبوں کی قیادت سے مشاورت کے بعد مالیاتی تخمینہ پیش کرے گی۔

حتمی فیصلے تک فلور ملز پر سیکشن 153اے کے تحت ودہولڈنگ ٹیکس 0.25فیصد رہے گا۔

فلورملز آج سے گندم کی واشنگ شروع کریں گی اور کل سے پسائی ہوگی جس کے بعد سوموار کو ملک بھر میں آٹا سپلائی معمول کے مطابق بحال ہوگی۔

Share
Related Articles

جب کوئی پاکستان میں محنت کر رہا ہے تو ضروری ہے کہ ہم ان کی کاوشوں کو عزت دیں، زارا نور عباس

کراچی:اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے پوڈکاسٹ “واٹ...

ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک

راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں...

جوڈیشل کمیشن کی سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری

اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز...

قومی اسمبلی سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور،اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا قوانین سخت کرنے سے متعلق پیکا...