Home سیاست ملک تباہ کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے، جمعہ کو ساری قوم نکلے گی، رہنما تحریک انصاف

ملک تباہ کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے، جمعہ کو ساری قوم نکلے گی، رہنما تحریک انصاف

Share
Share

اسلام آباد: تحریک انصاف کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے دوسرے روز اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر اور دیگر نے شرکت کی۔

میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا مہنگائی اور ٹیکسوں کے خلاف جمعہ کو ہم نے پرامن طور پر نکلنا ہے، ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور دیگر گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ آئین کی بالادستی کیلئے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، جس کے ساتھ 96 فیصد عوام ہو اس پر آرٹیکل 6 لگانے کی باتیں ہو رہی ہیں، ملک کو تباہ و برباد کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے، ہم ان بزدلوں سے ڈرنے والے نہیں، کیا رول آف لا کی بات کرنا غداری ہے؟

محمود خان اچکزئی نے کہا سیاسی جماعتوں پر پابندی کا دور گزر چکا ہے، پاکستان تاریخ کے بدترین بحران میں مبتلا ہے، موجودہ حکومت زر اور زور کی بنیاد پر آئی، ہمارا اتحاد اس لئے نہیں بنا کہ کسی سے حکومت چھینی جائے، ہمارا اتحاد آئین کی بالادستی کیلئے بنا ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا آزاد عدلیہ کیلئے آخری دم تک کھڑے ہیں، توقع کرتے ہیں جمعہ کے روز ساری قوم نکلے گی، سپریم کورٹ کے ایک جج کے بچوں کی آج ویڈیو وائرل کی گئی، شرمناک حرکتیں کی جارہی ہیں، یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاگل ہوگئے ہیں۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کااعلان افسوسناک ہے،دوبارہ غور کرے، مذاکرات نہ چھوڑے، عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

قانون سازی سوشل میڈیا کیلئے ہے، ورکنگ جرنلسٹس کو تحفظ ملے گا، عطاء تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ترامیم...

وزیراعظم کی ورلڈ بینک کی تقریب میں جرمن اور عربی زبان میں گفتگو، سب حیران رہ گئے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری...

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...