Home سیاست محسن نقوی سے سعودی سفیرکی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور، پاک سعودیہ تعلقات پر گفتگو

محسن نقوی سے سعودی سفیرکی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور، پاک سعودیہ تعلقات پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور، پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وفاقی وزیر داخلہ کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب جانے والے پیشہ وارانہ بھکاریوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور ایف آئی اے کو بھکاریوں کو سعودیہ بھجوانے میں ملوث مافیا کے خلاف بھی ملک بھر میں کریک ڈاوٴن کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مافیا پاکستان کے امیج کو خراب کر رہا ہے، سعودی عرب ہمارے لئے بے پناہ عقیدت و احترام کا محور ہے، سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بھائیوں جیسے تعلقات ہیں۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...