Home سیاست محسن نقوی کااسلام آبادکے تھانوں کو اسمارٹ پولیس اسٹیشن کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کا حکم

محسن نقوی کااسلام آبادکے تھانوں کو اسمارٹ پولیس اسٹیشن کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ نے وفاقی دارالحکومت کے تھانوں کو اسمارٹ پولیس اسٹیشن کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کا حکم دے دیا۔محسن نقوی کاکہناہے کہ اسمارٹ پولیس اسٹیشن کے لیے ہر ممکن وسائل دیں گے۔

محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد کے تھانوں کی اپ گریڈیشن پر پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ نے دارالحکومت کے تھانوں کو اسمارٹ پولیس اسٹیشن کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ روایتی تھانے خوف کی علامت بن چکے ہیں، سائل آنے سے پہلے کئی بار سوچتا ہے۔ خود بھی تھانوں کے دورے کرچکا ہوں ، اس دوران جو حالت زار دیکھی وہ ناقابل بیان ہے۔ اسلام آباد پاکستان کا چہرہ ہے۔ اسے عالمی معیار کا شہر بنانے کے لیے بلاتاخیر اسمارٹ پولیسنگ کی طرف جانا ہے۔ اسمارٹ پولیس اسٹیشن کے لیے ہر ممکن وسائل دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ خوش اخلاق و تعلیم یافتہ پولیس افسران کو اسمارٹ پولیس اسٹیشن میں تعینات کیا جائے گا۔ مرحلہ وار پروگرام کے تحت تھانوں کو اپ گریڈ کرکے اسمارٹ پولیس اسٹیشن میں تبدیل کیا جائے گا۔

انہوں نے منصوبے پر جلد عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ اپ گریڈیشن کے لیے کم لاگت کے ساتھ معیاری ڈیزائن تیار کیا جائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے دیگر عمارتوں میں قائم تھانوں کے لیے اراضی کی نشاندہی کی ہدایت بھی کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کے لیے میرٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ ہر لحاظ سے فٹ، تعلیم یافتہ اور میرٹ پر پورا اترنے والے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ پولیس کے سائلین کے ساتھ رویے میں بھی مثبت تبدیلی ضروری ہے۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈی آئی جی آپریشنز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا،فواد چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے...

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور...

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...