Home سیاست پنجاب کی طرح دیگر صوبے بھی عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دے سکتے ہیں،عطاء تارڑ

پنجاب کی طرح دیگر صوبے بھی عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دے سکتے ہیں،عطاء تارڑ

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔ پنجاب کی طرح دیگر صوبائی حکومتیں بھی اپنے طور پر عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دے سکتی ہیں۔

اسلام آباد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کے بلوں پر باتیں کی جا رہی ہیں، موجودہ حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے اس کا ایک ہی مقصد تھا کہ بجلی کے بلوں میں کمی کی جائے، عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں سب سے پہلی ترجیح بجلی کے بلوں میں ریلیف دینا تھا، وفاقی حکومت نے پورے ملک میں ایک یونٹ سے لے کر 200 یونٹ تک کے تمام بجلی صارفین کو 50 ارب روپے کی سبسڈی دی، یہ رقم ترقیاتی بجٹ سے کٹوتی کر کے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لئے دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں پنجاب حکومت نے اپنے فنڈز سے 45 ارب روپے کی کٹوتی کرکے 201 یونٹ سے لے کر 500 یونٹ تک کے صارفین کو سبسڈی فراہم کی، وفاق موجودہ حالات میں جو کر سکتا ہے، وہ کر رہا ہے، پنجاب حکومت نے بھی ایک احسن اقدام اٹھایا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز ریلیف کےاس ماڈل کو سراہیں، پنجاب حکومت نے جو اقدام اٹھایا وہ دوسرے صوبوں کیلئے ترغیب ہے، پنجاب حکومت نے اپنے ترقیاتی بجٹ میں سے رقم نکال کر ریلیف دیا، دوسری صوبائی حکومتیں بھی اپنے طور پر بجلی کی قیمت میں ریلیف دے سکتی ہیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سوچ رہےتھے پنجاب حکومت کے اقدام کو سراہا جائے گا، بدقسمتی سے سندھ حکومت اور جماعت اسلامی نے تنقید شروع کر دی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...