Home Uncategorized طالبان نے ڈاڑھی نہ رکھنے پر 280 اہلکاروں کو برطرف کردیا

طالبان نے ڈاڑھی نہ رکھنے پر 280 اہلکاروں کو برطرف کردیا

Share
Share

کابل: طالبان کی نیکی کی ترغیب اور برائی سے روکنے والے ادارے کی سفارش پر ڈاڑھی نہ رکھنے پر سیکیورٹی فورس کے 280 سے زائد اہلکاروں کو برطرف کیا گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سرکاری ملازمین پر ڈاڑھی رکھنا لازمی قرار دیا تھا اور خلاف ورزی پر سزائیں دینے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

جس پر عمل کرتے ہوئے وزارتِ امر بالمعروف ونہی عن المنکر نے سیکیورٹی فورس کے 281 اہلکاروں کی ڈاڑھی نہ رکھنے کی پاداش پر ملازمتوں سے برطرف کردیا۔

یاد رہے کہ وزارت امر بالمعروف ونہی عن المنکر نے گزشتہ برس غیر اخلاقی حرکات کرنے کے الزام میں 13 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا تھا جن میں سے تقریباً نصف کو تنبیہ کرکے 24 گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔

وزارت کی جانب سے پیش کی گئی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس 21 ہزار سے زائد موسیقی کے آلات کو تباہ کیا اور غیر اخلاقی فلمیں فروخت کرنے والے ہزاروں دکانداروں کو روکا گیا۔

تاہم وزارت نے سالانہ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا کہ جن 13 ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا تھا ان میں سے خواتین کتنی تھیں۔ وزارت نے بیوٹی پارلز اور جمز پر پابندی عائد کی تھی اور بلا حجاب خواتین کو گرفتار بھی کیا تھا۔

خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار کو 3 سال مکمل ہوگئے ہیں جس پر تمام ہی وزارتوں نے کارکردگی کی رپورٹ پیش کی ہے۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...